گرمی میں اضافے کیساتھ ساتھ اسلام آباد میں گیسٹروپھیلنے لگا
جمعہ 13 جون 2014 15:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) گرمی میں اضافے سے گیسٹرو جیسی بیماری تیزی سے وفاقی دارالحکومت میں پھیل رہی ہے،ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں ستر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت بڑھا تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی گیسٹرو جیسے وبائی امراض پھوٹ پڑے، گرمی میں پیاس بجھانے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات پانی اور دیگر اشیاء کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں روزانہ 100 سے 150 مریض گیسٹرو کی شکایت لے کر آ رہے ہیں تو دوسرے اسپتالوں میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گیسٹرو جیسی بیماری کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ یہ مرض پیٹ اور انتڑیوں کے کینسر کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔ڈاکٹرز کیمطابق صفائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے گیسٹرو جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.