تحریک انصاف کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مارچ

جمعہ 13 جون 2014 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) تحریک انصاف کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مارچ ،حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈ زون میں شامل دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جمعہ کے روز گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا ۔

کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور الیکشن کمیشن کی طرف احتجاجی مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ریلی کے شر کا ء کی بڑی تعداد مرکزی سیکرٹریٹ تک پہنچ گئی اس دوران حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس ،الیکشن کمیشن ،سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں شامل دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی ۔پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو منگوا کراہم عمارتوں کی سکیورٹی پر مامور کر دیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کو وقتاً فوقتاگشت کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

پولیس ذرائع نے کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ریڈزون میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ریڈزون میں داخلے کی صورت میں کارکنوں کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کرنیوالوں کو بھی حراست میں لے لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :