گجرات: محنت کش نے ہسپتال کا بل جمع کروانے کیلئے دو نومولود بیٹیاں فروخت کر دیں
ہفتہ 14 جون 2014 13:24
گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء)گجرات میں ہسپتال کا بل جمع نہ کرا سکنے پر محنت کش کی 2 جڑواں بیٹیاں فروخت کر کے ہسپتال عملہ نے 32 ہزار 500 روپے وصول کر لیے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر پٹھان خاندان کی بچی نادرہ بی بی زوجہ بلال خان کی ڈلیوری کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں کے نجی ہسپتال علی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم پر داخل کروائی گئی جہاں ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی اور اس کے اخراجات کی مد میں 32ہزار پانچ سو روپے کا بل مریضہ اور اس کے لواحقین ادا نہ کر سکے جس پر ہسپتال کی ملازمہ سلطانہ بی بی نے انہیں بچیاں فروخت کر کے ہسپتال کا بل ادا کرنیکی ترغیب دیدی اور بچیوں کے سنہری مستقبل کی نوید سنائی جس پر والدین بچیاں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر پٹھان خاندان کی بچی نادرہ بی بی زوجہ بلال خان کی ڈلیوری کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں کے نجی ہسپتال علی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم پر داخل کروائی گئی جہاں ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی اور اس کے اخراجات کی مد میں 32ہزار پانچ سو روپے کا بل مریضہ اور اس کے لواحقین ادا نہ کر سکے جس پر ہسپتال کی ملازمہ سلطانہ بی بی نے انہیں بچیاں فروخت کر کے ہسپتال کا بل ادا کرنیکی ترغیب دیدی اور بچیوں کے سنہری مستقبل کی نوید سنائی جس پر والدین بچیاں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ہسپتال کی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں دونوں بچیوں کا مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں سودا کیا اور بچیوں کے والد بلال خان سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا ۔ دریں اثناء رابطہ کرنے پر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ والدین نے خود بچیاں فروخت کی ہیں ، مجھے تو عملہ نے حقیقت سے بعد میں آگاہ کیا ہے ہم نے تو صرف اپنا میڈیکل بل وصول کیا ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ علم نہیں ہے کہ بچیوں کو کتنے میں فروخت کیا گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225432#sthash.9bO6QfQq.dpuf
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.