بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کم دباؤ میں تبدیل ، ساحلی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری
ہفتہ 14 جون 2014 16:04
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان نانو ک کی شدت بتدریج کم ہوتے ہوئے اب صرف ہوا کے کم دباؤ تک محیط ہوگئی ہے تاہم ملک کے ساحلی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق خلیجی ریاست اومان کے قریب بحیرہ عرب میں موجود طوفان ’’نانوک ‘‘ کی شدت بتدریج ختم ہوگئی ہے جس کے اب یہ صرف ہوا کا کم دباؤ رہ گیا ہے تاہم اس کے اثرات اب بھی بلوچستان کے کچھ جبکہ سندھ کے بیشتر ساحلی علاقوں پر موجود ہیں جہاں سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں اور پانی معمول کے برخلاف 3 سے 4 سو فٹ خشکی تک پھیل چکا ہے۔
کراچی میں ابراہیم حیدری، ہاکس بے، سینڈز پٹ ، پیراڈئز پوائنٹ دیگر ساحلی علاقوں میں قائم ہٹ کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر موجودہے اور انہیں روکنے کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی۔
کراچی سے متصل بلوچستان کے ساحلی علاقے حب، ڈام ، سونمیانی اور گڈانی میں سمندری پانی شہروں میں داخل ہوگیا ہے، یانی کے باعث سندھ میں ٹھٹہ، بدین، سجاول اور زیرو پوائنٹ پر واقع 90 سے زائد دیہات کا ملک کے دیگر حصوصی سے زمین رابطہ ختم ہوگیا ہے اور ماہی گیروں کی آبادیاں محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی ہیں۔ فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے اثرات اتوار کی رات تک برقرار رہیں گے اس لئے ساحل پر موجود ماہی گیروں کو اتوار کی رات تک کھلے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی سے ہوگا تاہم بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ آئندہ 24 گھنٹوں میں مکران اور سندھ کے زیریں ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.