پی سی بی حکام 3نکاتی ایجنڈے کے ساتھ آئندہ ہفتے آئی سی سی اجلاس میں شریک ہونگے
بدھ 18 جون 2014 16:04
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) پاکستانی کرکٹ بورڈ حکام 3 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک ہونگے ۔ اجلاس میں پاکستانی حکام بھارت سے مستقبل کی سیریز کے معاہدوں پردستخط، نئے نظام کے تحت بننے والی ایگزیکٹیو کمیٹی میں شمولیت اور محمد عامر کے حوالے سے بات کریں گے۔
پاکستان سمیت تمام 10 مستقل اراکین آئی سی سی میں نئی اصلاحات کی منظوری پر میلبورن میں رسمی مہر تصدیق ثبت کر دیں گے، یوں کرکٹ پر بگ تھری کا قبضہ مکمل اور بھارت، آسٹریلیا و انگلینڈ ا آمدنی میں زیادہ حصے سمیت کونسل پر قابض ہو جائیں گے۔پی سی بی نے کچھ عرصے قبل مجوزہ فارمولے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی تھی، اس کے عوض بھارت سے کئی سیریز کا مطالبہ سامنے رکھا گیا، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں دبئی میں فیوچر سیریز کے حوالے سے میٹنگ میں روایتی حریف سے باہمی مقابلوں کی تاریخوں و دیگر معاملات پر اتفاق ہو گیا، پی سی بی آفیشلز ذاکر خان اور عثمان واہلہ نے دیگر ممالک سے بھی مستقبل کی سیریز کے شیڈول پر بات کی، اب ان معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد پاکستان بھی بگ تھری منصوبے کا حصہ بن جائے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.