بنگلہ دیش،کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ سمیت 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی،تمام افراد پر 2011 میں ڈھاکہ کے مرکزی پارک میں بم دھماکہ کرنے کا الزام عائد کیا گیاتھا

جمعرات 19 جون 2014 19:09

بنگلہ دیش،کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ سمیت 14 افراد ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ملک کی کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ سمیت 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی،تمام افراد پر 2011 میں ڈھاکہ کے مرکزی پارک میں بم دھماکہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے،تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے ساتھیوں پر 2004میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی اس وقت قتل کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد تھا، جب وہ اپوزیشن لیڈر تھیں،میڈیارپورٹس کے مطابق 2009 میں شروع ہونے والے اس کیس کے ٹرائل کے بعد عدالت نے پیر کو ملزمان کو پھانسی دینے کا فیصلہ سنایا،کیس کے پراسیکیوٹر ایس ایم زاہد حسین نے مقدمے کی سماعت سے قبل بتایا کہ 'ہم 14ملزمان کے خلاف کیس کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالت انھہں پھانسی کی سزا سنائے گی،ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے ذریعے عدالت کو پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ملک میں اس قسم کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا،تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان کو 2004 میں سلہٹ میں برٹش ہائی کمشنر پر گرنیڈ حملے اور تین افراد کے قتل کے الزام میں پہلے ہی پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے،مفتی عبدالحنان کو 2005 میں اس وقت گرفتار کیا گیا، جب حکومت نے اس تنظیم پر پابندی عائد کی تھی،پولیس کی جانب سے بھی مذکورہ گروپ پر عدالتوں اور دیگر مقامات کے ساتھ ساتaھ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :