لیپ ٹاپ کی ملک میں تیاری سے انڈسٹری مضبوط اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اسحق ڈار
جمعہ 20 جون 2014 16:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اصل سرمایہ کاری نوجوانوں پر خرچ کرنا ہے جو ہمارا مستقبل ہیں‘ وزیراعظم کی پانچ سکیمیں پانچ سال جاری رہیں گی اور دوبارہ موقع ملا تو اگلے پانچ سال بھی سکیمیں جاری رکھیں گے‘ بجٹ میں نوجوانوں کیلئے پندرہ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں‘ ملک قرضوں پر چل رہا ہے لیکن لیپ ٹاپ سکیم کی چار ارب ایچ ای سی کو منتقل کردئیے۔
جمعہ کو لیپ ٹاپ سکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے چھ دن بعد نوجوانوں کیلئے پانچ سکیموں کا اعلان کیا۔ ان میں یوتھ لون سکیم اور دیگر جاری ہیں اور آج لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہورہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کوئی بھی ہو وہ پیسے بچاتا ہے۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی تمام رقم ایچ ای سی کو منتقل ہوچکی ہے۔
ہم خود ادھار پر چل رہے ہیں لیکن نوجوانوں کیلئے رقم دی جاچکی ہے کیونکہ اصل انوسٹمنٹ نوجوانوں پر خرچ کرنے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیمیں ایک سال نہیں پانچ سال کیلئے ہیں اور اگر خدا نے موقع دیا تو اگلے پانچ سال بھی یہ سکیمیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لیپ ٹاپ سکیم کا خود آغاز کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ لیپ ٹاپ کی ملک میں تیاری سے انڈسٹری مضبوط اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے اس بجٹ میں پندرہ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی آنے سے نوجوان دنیا کی تیز تر ترقی سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کسی بھی سکیم میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں۔ یہ تماممزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.