وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ پشاورکور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آپریشن پر بریفنگ
جمعہ 20 جون 2014 17:48
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے تمام امور اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے قبائلی علاقوں کے متاثرین کی مدد اور بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اتوار سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور 5 روز کے دوران پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا نہ صرف 40 فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے خالی کرالیا بلکہ اس دوران سیکڑوں شدت پسند ہلاک اوران کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
پنجاب حکومت کا پہلا امتحان کسانوں سے گندم خریدنا تھا جس میں وہ فیل ہو گئی ، ملک احمد بھچر
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.