پنجاب حکومت کا پہلا امتحان کسانوں سے گندم خریدنا تھا جس میں وہ فیل ہو گئی ، ملک احمد بھچر
پہلے یہ کمیٹی کمیٹی کھیلتے رہے بعد میں اعلان کردیا کہ ہم گندم نہیں خرید رہے،حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، نام نہاد وزیراعلیٰ کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے،چیئرنگ کراس پر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی جمعرات 2 مئی 2024 16:10
(جاری ہے)
نااہل حکومت اب کسانوں سے گندم خریدنے کی بجائے انہیںگرفتار کر رہی ہے۔کسان اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ انہیں جیل میں بھیج رہے ہیں، جب تک کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
ہمارے ارکان اسمبلی نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کی اور دھرنا دیا ہوا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب نے جو تمغہ لیاہے وہ اب اس کا حق ادا کررہے ہیں۔اسمبلی کے فلور پر ان کے وزیر گندم پر کوئی واضح پالیسی دینے میں ناکام ہوگئے تھے۔حکومت نے ایوان میں نہ توگندم کی نئی پالیسی دی اور نہ ہی کسانوں سے گندم خریداری کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔صوبے کی وزیراعلیٰ کو اپنی ٹک ٹاک بنانے سے فرصت ملے تو وہ کسانوں کی مشکلات کو سمجھ سکیں۔کسان حکومتی بے حسی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔خیال رہے کہ گندم کی خریداری پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان معاملات طے نہیں پا سکے جس کے بعد پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کسان اپنی گندم کی فصل، ٹریکٹر اور اپنے بچوں سمیت سڑکوں پر نکلیں گے، پنجاب کی ہر اہم شاہراہ پر احتجاج ہوگا اور کسان وہاں بیٹھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو طلب کرلیا
-
فوراً شادی کر لیں؟
-
سن 2050 تک متوقع زندگی کی میعاد پانچ برس تک بڑھ سکتی ہے
-
ہم نےسمز بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا،عدالت
-
عمران خان کی تصویر لیک کا معاملہ، سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
-
قانون میں کہاں لکھا ہے چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
-
بھارت میں متنازع قانون کے تحت شہریت سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع
-
یہ وردی نہیں قومی خدمت ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے،مریم نواز
-
ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون پر عمل ہو،مولانا فضل الرحمان
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.