پختونخوا اولسی تحریک نے خیبر پختونخوا ،فاٹا اور بلوچستان کے پختون علاقوں پر مشترکہ صوبہ تشکیل دینے کامطالبہ کردیا

جمعہ 20 جون 2014 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پختونخوا اولسی تحریک کے قائدین نے خیبر پختونخوا ،فاٹا اور بلوچستان کے پختون علاقوں پر مشترکہ صوبہ تشکیل دینے اور صوبے کے وسائل کی رائیلٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جمعرات کے روز نشترہال پشاور میں پختونخوا اولسی تحریک کا اجتماع منعقد ہوا جس میں تحریک کے رہنماء ڈاکٹر سید عالم محسود، شہاب خٹک ، مشتاق خان ، بدیغ الزمان‘ رخشندہ ناز ‘ زینب خان اور ظاہر شاہ صافی نے شرکت کی ۔

شرکاء نے کہا کہ آج نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ قبائلی علاقوں میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دہشتگردی کا شکار ہے ،لاکھوں پختون خواتین ، بچے اور بوڑھے اپنے گھر بار چھوڑ کر اپنی ہی ملک میں آئی ڈی پیز بن چکے ہیں اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پختونوں کو تقسیم درتقسیم کرنے کی پالیسی مزید برداشت نہیں کی جائیگی ۔

اس موقع پر شرکاء نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخواور فاٹا کو جنگ زدہ علاقہ قراردیکر یہاں کے عوام پر تمام ٹیکس معاف کئے جائیں ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری ختم کرکے صونے کے بجلی سمیت تمام وسائل پر حق ملکیت اور حق حاکمیت کو تسلیم کرکے ان کا اختیار صوبے کو دیا جائے۔ وفاقی حکومت پختونوں کو تمام محکموں میں ملازمتوں میں برابر کے مو اقع دیکر ورسک اور تربیلاڈیم کے متاثرین کو رائلٹی دے جبکہ پختونوں کیلئے خیبرپختونخو ا،فاٹا اور بلو چستان کے پختون علاقوں کیمبل پور ‘میانوالی اور مارگلہ تک مشترکہ صوبہ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :