ایران نے رمضان المبار ک میں عراق کے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کردی

پیر 23 جون 2014 19:01

ایران نے رمضان المبار ک میں عراق کے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کردی

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) ایران نے ماہ رمضان المبارک میں عراق میں جنگ بندی کی اپیل کردی ، ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام حسن کی زندگی سے متعلق کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام صیہونی طاقتوں کو خوش کرتا ہے کچھ ملک دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں وہ جان لیں کہ ایک دن دہشت گرد ان کے لیے بھی مسئلہ بن سکتے ہیں،حسن روحانی نے زور دیا کہ عراق رمضان المبارک کا احترام کرے اور جنگ بندی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :