جامعہ کراچی، سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ

پیر 23 جون 2014 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان: ”کونفلِکٹ مینجمنٹ “ "Conflict Management " 26 تا27جون 2014 ء منعقد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ورکشاپ اساتذہ،انتظامی شعبے سے وابستہ افراد اور طلبہ وطالبات کے بہت مفید ہوگا۔ستوت نعیم اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن ہونگے۔ورکشاپ کے اوقات دوپہرایک بجے سے شام چاربجے ہونگے۔شرکت کے خواہشمند خواتین وحضرات ایڈمنسٹریٹوافسر سے 0342-3896550 ،99261384 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :