پنجاب حکومت کا تحریک منہاج القرآن کے گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
منگل 24 جون 2014 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے طاہرالقادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کو احکامات بھی جاری کردیئے۔
عوامی تحریک کے سربراہ سے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ امدادی رقم کی ادائیگی یقینی بنائے گی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر پنجاب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پنجاب حکومت کا پیغام اور فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی یقین دلایا جس پر عوامی تحریک کے سربراہ نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکو خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے جنہوں نے وزیرقانون رانا مشہود اور سیکریٹر داخلہ پنجاب سے عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.