کنکریٹ کے پائپس میں قائم انوکھا چینی ہوٹل

جمعرات 26 جون 2014 18:36

کنکریٹ کے پائپس میں قائم انوکھا چینی ہوٹل

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء)آج کل تعطیلات منانے کے لئے کہیں بھی جائیں تو پرتعیش سفر اور ہوٹلوں، جہاں خوبصورت سوئمنگ پولز، جنت نظیر کمرے اور بہترین روم سروس وغیرہ جیسی سہولیات تو موجود ہوں، میں قیام ہی اکثر افراد کی ترجیح ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کسی ایسے ہوٹل کا رخ کرنا پسند کریں گے جہاں آپ کو کنکریٹ کے پائپوں میں رہنا پڑے؟اگر ہاں تو چین کا یہ انوکھا ہوٹل آپ کے ذوق پر ضرور پورا اترے گا جو کھولا ہی سادگی پسند سیاحوں کیلئے گیا ہے۔

وسطی چین کے صوبے ہینان میں کھولے گئے اس ہوٹل میں رہائش کے خواہشمند افراد کے لئے کوئی عمارت نہیں بلکہ کنکریٹ کے کافی بڑے پرانے پائپس ہیں جن میں لکڑی کا دروازہ اور بستر لگا کر کمرے کی شکل دیدی گئی ہے۔اس انوکھے ہوٹل کو تیار کرنے کا اپنے مہمانوں کو منفرد تجربے سے روشناس کراسکے۔

(جاری ہے)

صنعتی مقاصد کے لئے بنائے گئے ایک بہت بڑے پائپ کو پندرہ حصوں میں تقسیم کرکے انہیں کمروں کی شکل دی گئی ہے۔

ہر کمرے میں دو افراد رہ سکتے ہیں جن کو زیادہ سہولیات تو دستیاب نہیں ہیں لیکن ائیرکنڈیشنڈ کی ٹھنڈی ہوا کے مزے ضرور لیے جاسکتے ہیں اور اگر فنکارانہ صلاحیتوں کو دکھانے کو دل کرے تو پائپ کی باہری دیوار پر اسٹریٹ آرٹ پینٹنگ کے جوہر بھی دکھائے جاسکتے ہیں۔اس ہوٹل کو کھولنے کا مقصد دیہی چین کی زندگی سے سیاحوں کو روشناس کرانا اور دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں رہائش کے مسئلے کو سادگی سے حل کرنا بتایا گیا ہے۔