رمضان المبارک کا چاند پیدا ہو گیا ،آج صرف ساحلی علاقوں میں نظر آ سکتا ہے‘محکمہ موسمیات

جمعہ 27 جون 2014 21:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء ) رمضان المبارک کا چاند پیدا ہو گیا لیکن آج صرف ساحلی علاقوں میں نظر آ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند اپنی پیدائش سے 35 سے 40 گھنٹے بعد واضح طور پر نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ پیدائش کے 30 گھنٹے بعد نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اضلاع میں بھی رویت کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :