دنیا کی15 بڑی کمپنیوں کے ”لوگو“ میں کئی اہم معانی چھپے ہونے کا انکشاف،ٹویوٹا کمپنی کے لوگو میں تین دائرے تین دلوں کی نشاندہی کرتے ہیں،رپورٹ

اتوار 29 جون 2014 19:25

دنیا کی15 بڑی کمپنیوں کے ”لوگو“ میں کئی اہم معانی چھپے ہونے کا انکشاف،ٹویوٹا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) دنیا کی15 بڑی کمپنیوں کے ”لوگو“ میں کئی اہم معانی چھپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹویوٹا کاریں بنانے والی مشہور کمپنی کے لوگو میں تین دائرے تین دلوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔پہلا دائرہ گاہک،دوسرا پیداوار اور تیسرا دائرہ ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔ میکڈونلڈکے لوگو میں لکھا ہے ایم میکڈونلڈ کا پہلا حرف ہے۔

(جاری ہے)

یہ خوراک کی فراوانی کو ظاہر کرتا ہے۔مول تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنی کے لوگو میں دو رنگ سرخ اور نیلا وفاداری اور تحفظ کا اظہار کرتے ہیں۔پیپسی کا لوگو بنانے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔بی ایم ڈبلیو،ایپل فیڈیکس،مرسیڈیز بنتر،گوگل،ایڈی ڈاس،این پی سی ،آڈی ،آئی بی ایم،واکس ویگن ،ایمزون سمیت دیگر کمپنیوں کے لوگو بھی ان کے ادارے کے اہم خدوخال اور مستقبل کے حوالے سے وضاحت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :