اپنی بھلائی کے لیے ذات پر سرمایہ کاری کریں، بل گیٹس

پیر 30 جون 2014 18:38

اپنی بھلائی کے لیے ذات پر سرمایہ کاری کریں، بل گیٹس

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کی بڑی مخیّر شخصیت بل گیٹس نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں غریبوں کی مدد کے لیے وافر مواقع موجود ہیں اور لوگ اپنی بھلائی کے لیے اپنی ذات پر سرمایہ کاری کریں۔عرب ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لوگ بڑے مخیّر واقع ہوئے ہیں۔خیرات اس خطے کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس لیے غریبوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ان کی فاوٴنڈیشن خطے کے مختلف اداروں اور افراد کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔اس ضمن میں انھوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اسلامی ترقیاتی بنک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حوالہ دیا ۔دنیا کے کامیاب ترین فرد کی حیثیت سے بل گیٹس نے افرادِ معاشرہ کو ان کی اپنی بھلائی کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذات پر صرف کریں۔انٹرنیٹ سے استفادہ کریں ،سیکھیں اور اپنے لیے موجود تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :