سینئر ٹریفک افسران نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روڈ پرروزہ افطار کیا

منگل 1 جولائی 2014 17:05

سینئر ٹریفک افسران نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روڈ پرروزہ افطار کیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء)چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری نے افطار کے وقت اہم اور رش والے چوکوں میں ٹریفک کی مزید بہتر روانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ1300 ٹریفک وارڈنز کو افطاری ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر فراہم کی گئی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی 4 موبائل کنٹین افطاری کے اوقات میں وارڈنز کو ٹھنڈا مشروب بھی مہیا کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے وارڈنزمیں شہر بھر میں افطاری کے پیکٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر بزنس مین میاں شوکت اور اٹلس ہنڈا کے منیجر تسلیم شجاع بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی صاحبان رش والے چوکوں میں خود ٹریفک کلیئر کرواتے رہے جس سے کہیں بھی ٹریفک پرابلم نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کوافطار کے وقت ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔سی ٹی اونے وارڈنز کوہدایت کی کہ وہ مزیدصبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھیں تاکہ شہری بروقت گھروں میں پہنچ کرافطاری کر سکیں۔