فیروزہ ‘پرائمری اساتذہ کی حالیہ ٹریننگ میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈیویلپمنٹ لاہورلاکھوں اساتذہ کیلئے دردسربن گیا

منگل 1 جولائی 2014 17:12

فیروزہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)پرائمری اساتذہ کی حالیہ ٹریننگ میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈیویلپمنٹ لاہورلاکھوں اساتذہ کے لئے دردسربن گیا،ڈسٹرکٹ ٹیچرزایجوکیٹرزسے اپنے کلسٹرمیں شامل اساتذہ کے غلط اعداوشماربھجوائے جس سے متاثرہ اساتذہ کے EاورFگر یڈ آنے والے DSDنے 4ہفتوں میں ڈائیگنوسٹک ٹرینگ کا شیدول دے دیا،واضع رہے کہ ڈی ایس ڈی کی جانب سے ان اساتذہ کی جاری فہرست میں بہت سی غلطیاں بھی سامنے آئی ہیں، فہرست کے مطابق اساتذہ کی مینٹورنگ اور اسسمنٹ تو سال میں 2013کی ہوئی ہے،مگر ٹر ینگ 2012کی بنیاد پر کروائی جا رہی ہے ،جبکہ ای کلسٹرنگ کی بنیادپرCTSCsکو نئے کوڈز جاری کئے گئے ہیں،مگر جاری فہرست میں یہ کوڈ پرانے درج ہیں،بہاول پورٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل لیاقت پور کے سیکرٹری حافظ شاہد لطیف اور سینئرنائب صدرجوادعزیز خان نے ڈی ایس ڈی کو شدید گرمی اور بوگس اعدادوشمارکی بنیادپر ٹرینگ کرانے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ،اور مزید کہا ہے کہ بی ٹی اے اس حوالے سے جلد مقامی ڈی ایس ڈی حکام سے ملاقات میں اپنا نقطہ نظر سے آگاہ کریگی۔

۔