ریسکیو 1122 نے جولائی میں55638ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا ‘ ڈی جی ریسکیو نے رپورٹ جاری کر دی

منگل 1 جولائی 2014 20:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیو 1122کی ماہ جولائی کی کاکردگی رپورٹ جاری کر دی ، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نے جولائی میں55638ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا ۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرکی زیر صدارت پنجاب کے تمام اضلاع کی ریسکیو 1122کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں محکمہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں53398 مختلف ریسکیوآپریشن کے دوران55638ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا، جبکہ سروس نے اس مہینے میں اوسط ریسپانس ٹائم7منٹ برقرار رکھا۔اس دوران ریسکیو 1122کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں17269کال ٹریفک حادثات،26068 میڈیکل ایمرجنسی،1806آگ لگنے کے واقعات ،2712جرائم کی کال217,ڈوبنے کے واقعات, 83عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات ، 16دھماکوں کے واقعات اور 5227دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں ،جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔