پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد وسیم ہالینڈ کی ٹیم میں شامل
بدھ 2 جولائی 2014 17:16
گلاسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرنے والے محمد وسیم ہالینڈ کی قومی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ 36 سالہ محمد وسیم نے 18 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ 2000 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
محمد وسیم نے 30 رنز کی اوسط سے 783 جبکہ ایک روزہ میچز میں 23.60 کی اوسط سے 543 رنز بنا رکھے ہیں۔ 14 برس بعد ایک مرتبہ پھر ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ وہ ہالینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی بلے بازی کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ محمد وسیم وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نےپاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.