پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے حکومتی کلیئرنس ضروری
جمعرات 3 جولائی 2014 17:28
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری سنجے پٹیل کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کے لیے حکومت کی کلیئرنس کی ضرورت ہوگی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کا یہی موقف ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسکا علم ہےے۔
پٹیل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں بی سی بی کے ایک اعلامیے میں چیئرمین بی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے 2015 سے 2023 کے درمیان چھ دوروں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان چھ میں سے چار سیریز کے دوران روایتی حریف کی میزبانی کرے گا۔
اعلامیے میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 'بگ فور' کا درجہ مل گیا ہے جس کے تحت ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو آئی سی سی کی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ ملے گا۔
(جاری ہے)
ابتدائی طور پر پی سی بی نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی تاہم بعدازاں اسے منظور کرلیا گیا۔
ہندوستان نے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستان کے ساتھ کوئی بھی مکمل سیریز نہیں کھیلی۔
تاہم دسمبر 2012 میں گرین شرٹس نے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ہندوستان میں کھیلی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.