کولمبیا سے مقابلے کیلیے ذہنی وجسمانی طور پر تیار ہوں،نیمار
جمعہ 4 جولائی 2014 12:19
فورٹالیزا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) برازیلین فٹبالر نیمار نے کہا ہے کہ وہ جمعے کو فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کا سامنا کرنے کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہ یہ میچ آسان نہیں ہوگا،لوگوں کو زیادہ گولزکی توقع نہیں کرنی چاہیے، نیمار نے کہا کہ ہر بار پارٹی نہیں ہوتی، شو نہیں ہوتا اور 4یا5گولز سے فتح نہیں ملتی،آج کی فٹبال میں مسابقت بہت زیادہ ہوگئی ہے،اگر ہمیں ایک گول کی برتری کا دفاع بھی کرنا پڑا توکریں گے، ہم صرف جیتنے کا عزم لیے یہاں موجود ہیں۔
نیمار نے صحافیوں کی جانب سے کوارٹر فائنل کو کولمبیا کے مڈفیلڈر اور ٹورنامنٹ ٹاپ اسکورر جیمز روڈریگز اور اپنے مابین اصل مقابلہ قرار دینے کے خیال کو رد کردیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہم دونوں 22 سال کے ہیں،کم عمری میں ہی جیمز نے عمدہ کارکردگی سے خود کو عظیم کھلاڑی ثابت کر دیا، میں پُرامید ہوں کہ انکے گول کرنے کا سلسلہ اب ختم اور برازیلین ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ رواں ورلڈکپ میں برازیلین ٹیم اب تک وہ کارکردگی نہیں دکھا پائی جس کی اس سے توقع کی جا رہی تھی، اب تک ٹورنامنٹ میں ٹیم نے صرف 8 گول کیے، ان میں سے 4 نیمار کے نام درج ہوئے۔چلی کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں نیمار کے گھٹنے اور ران پر چوٹ لگ گئی تھی تاہم انھوں نے کہا کہ اب مکمل طور پر فٹ ہوں، انھوں نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ برازیلین کھلاڑی ہوم کراؤڈ کے سامنے فتح کی توقعات کے سبب نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، نیمار نے کہا کہ کوئی بھی جذباتی نہیں ہو رہا، سب ٹھیک اور ہم کولمبیا کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔
چلی سے میچ میں پنالٹیز پر فتح کے بعد نیمار سمیت کئی برازیلین کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے تھے،اس کے بعد تربیتی سیشن میں کوچ اسکولری نے ایک ماہرِ نفسیات کو بھی طلب کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.