گلوکارہ شکیرا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی
جمعہ 4 جولائی 2014 12:32
ریوڈی جنیرو ((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) )کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔یہ اختتامی تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل منعقد ہوگی اور شکیرا وہاں ’لا لا لا‘ (برازیل 2014) گائیں گی۔یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ شکیرا ورلڈ کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔
اس سے قبل وہ 2010 میں جنوبی افریقہ اور 2006 میں جرمنی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔انھوں نے 2010 کے ورلڈ کپ کا سرکاری گانا واکا واکا بھی گایا تھا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا مقبول ترین گانا ہے۔شکیرا سپین کی قومی فٹبال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرینڈ ہیں-37 سالہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ یہ موقع ملنے پر بہت پرجوش ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ شائقین نے اس گانے کو بہت پسند کیا ہے اور میں اس پر پرفارمنس دینے کے لیے بیچین ہوں۔
شکیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا فٹبال سے بہت قریبی تعلق ہے اور میں جانتی ہوں کہ ورلڈ کپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟خیال رہے کہ ’ہپس ڈون لائی‘ اور ’شی وولف‘ جیسے مشہور گانے پیش کرنے والی شکیرا سپین کی قومی فٹبال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرینڈ ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شکیرا کے علاوہ کارلوس سنتانا اور ہپ ہاپ گلوکار وائیکلف جین بھی موجود ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.