برازیل کےاسٹار فٹبالر نیمار انجری کے بعد ورلڈ کپ سے باہر
ہفتہ 5 جولائی 2014 12:14
فورٹالیزا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرکے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ برازیل کی طرف سے ورلڈکپ 2014 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے اسٹرائیکر نیمار کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں زخمی ہوگئے، ان کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
(جاری ہے)
ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر سامنےآیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کامشورہ دیاہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر اب باقی ورلڈکپ مقابلوں میں گراؤنڈمیں کھیلتے نظرنہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ نیمار نے اس ورلڈ کپ میں برازیل کی طرف سےسب سے زیادہ 4 گول کئے ہیں۔ برازیل کوارٹر فائنل میں کولپمبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں 8 جولائی کو اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.