تین سالوں میں تعلیم کی وزارت کا نام چوتھی مرتبہ تبدیل

ہفتہ 5 جولائی 2014 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) تین سالوں میں تعلیم کی وزارت کا نام چوتھی مرتبہ تبدیل کردیاگیا ۔حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک یادداشت کے مطابق، وزارتِ ایجوکیشن، ٹریننگ اور اسٹینڈرڈز ان ہائر ایجوکیشن کو اب فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے نام سے پکارا جائے گا۔

(جاری ہے)

یوں اس نئے نام کے ساتھ اس وزارت کا نام تین سالوں میں چوتھی مرتبہ تبدیل ہو گا۔18ترمیم کے تحت تعلیم کو صوبائی حکومت کی ذمہ داری قرار دیا گیا تھا اور اپریل 2011 میں یہ وفاقی وزارت تعلیم صوبوں کو منتقل کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :