فیفا ورلڈ کپ،ہالینڈ کوسٹاریکا اور ارجنٹائن بیلجیئم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا،ہالینڈ اور کوسٹاریکا کی جانب سے دونوں ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور بالاخر میچ کا فیصلہ فلینٹی ککس پر ہوا
اتوار 6 جولائی 2014 16:00
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ہالینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے دوران کوسٹاریکا کو پلینٹی شوٹ آوٴٹ پر شکست دیدی جبکہ ارجنٹائن نے بیلجئم کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں رسائی کے لئے ہالینڈ اور کوسٹاریکا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم دونوں ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور بالاخر میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا اور ہالینڈ نے 5 میں سے 4 گول کئے جبکہ کوسٹاریکا صرف 3 بار گیند کو جال کے اندر پہنچا سکی۔
دلچسپ مقابلے کے بعد ہالینڈ نے کوسٹاریکا کو 3-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسری جانب برازیلیا میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن اور بیلجیئم کی ٹیمیں مد مقابل آئیں اور ابتدا میں ہی ارجنٹائن کے گونزالو ہیگوان نے 8ویں منٹ میں گول کرکے بیلجئم پر نفسیاتی برتری دلادی لیکن بیلجئم نے بھی ہمت نہ ہاری اور ارجنٹائن کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے تاہم بیلجئم کے کھلاڑی مقابلہ برابر کرنے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.