ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو آرمرڈ وہیکلز سے لیس کرنیکا فیصلہ
پیر 7 جولائی 2014 11:50
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) کراچی اور پشاور ایئر پورٹ پردہشتگردی کے واقعات کے بعد بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 7بڑے ایئرپورٹس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کوہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا میں تیار کردہ انٹرنل سیکیورٹی وہیکل (محافظ آرمرڈوہیکل)سے لیس کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے۔
بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کوایک وہیکل فراہم کردی گئی ہے،وہیکل اور اس کے نظام واسلحے کوآپریٹ کرنے کیلیے اے ایس ایف کے ماسٹرٹرینرزکوٹرینگ بھی دی جائیگی جسکے بعد ماسٹر ٹرینرز دیگر عملے کو تربیت دینگے۔ایئرپورٹ کے انٹری گیٹ پرلوہے کا بم اوربلٹ پروف بنکرنصب کردیاگیاہے جبکہ مسافروں کیلیے ایک اٹنڈنٹ کے حوالے سے پابندی پربھی عملدرآمدشروع کر دیاگیاہے جسکے باعث ایئرپورٹ کی بیرونی اطراف کے انٹری اورآئوٹ گیٹ کے سامنے ایئرپورٹ روڈ پرمسافروں کوچھوڑنے اور لیجانے کیلیے آنیوالوں کا شدیدرش لگارہا۔(جاری ہے)
معلوم ہواہے کہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے اے ایس ایف نے تین آرمرڈ پرسن کیریرزکی ڈیمانڈ کی تھی جبکہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور،فیصل آبادوغیرہ کے سات ایئرپورٹس کیلیے20 گاڑیاںمانگی گئی تھیں جوہیوی انڈسٹری ٹیکسلاسے حاصل کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔ ایکسپریس کوایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ذمے دارافسر نے بتایاکہ بینظیرایئرپورٹ کیلیے تین آرمڈ پرسن کیریر گاڑیوں کی ڈیمانڈکی گئی تھی جن میںہیوی انڈسٹریز ٹیکسلامیں تیارکی جانیوالی ایک گاڑی فراہم کردی گئی ہے تاہم گاڑیوںکو آپریٹ کرنے کیلیے سٹاف تربیتی کورس کے لیے بھجوایاجارہا ہے جو 2ہفتے پر مشتمل ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ بینظیر ایئرپورٹ سے 15 اہلکاروں کو ٹرینگ کے لیے نامزدکیاگیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.