ٹیکنیکل ٹیچر زٹریننگ کالج حیات آباد پشاور کے زیر اہتمام ٹیچر ز ٹریننگ پروگرام کے تحت مڈٹرم امتحان کا انعقاد

منگل 8 جولائی 2014 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) ٹیکنیکل ٹیچر زٹریننگ کالج حیات آباد پشاور کے زیر اہتمام ٹیچر ز ٹریننگ پروگرام کے تحت مڈٹرم امتحان کا انعقادکیا گیا۔اس ٹریننگ کورس میں صوبہ خیبر پختونخواکے تمام ٹیکنیکل اور کامرس کالجز کے پروفیسرز صاحبان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹیکنیکل ٹیچر زٹریننگ کالج حیات آبادکے پرنسپل انجینئر نورالقمرنے تقضیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ کے انعقاد کا مقصدپروفیسر ز حضرات کی Skill Development) (صلاحیت کو نکھارنا ہے ۔جوکہ اسکے مثبت اثرات نہ صرف محکمہ فنی تعلیم بلکہ سارے معاشرے پر مرتب ہونگے اور صوبہ خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :