ایران: صحافیہ کو 50 کوڑوں اور 2 سال قید کی سزا،عدالت کا حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم چلانے کے الزام میں قائم مقدمے پر فیصلہ
بدھ 9 جولائی 2014 00:46
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء)ایران کی ایک عدالت نے صحافیہ اور بلاگر مرزیہ سولی کو دو سال قید اور پچاس کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ صحافی خاتون پر الزام ہے کہ اس نے حکومت مخالف پراپیگنڈا مہم چلائی تھی۔سزا پانے والی صحافیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اسے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پراپیگنڈے پر مبنی مواد شائع کرنے اور نقض امن کا سبب بننے کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں خاتون پر مقدمہ جنوری 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مقدمے کے اندراج کے کچھ ہی عرصے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم مقدمے کا فیصلہ قریباً اڑھائی سال بعد سامنے آیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیہ کے غیر ملکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔رسولی اس سے پہلے اصلاح پسند روزناموں سے وابستہ رہ چکی ہے،ان میں شارغ اور اعتماد نام کے اخبارات بھی شامل ہیں۔
وہ موسیقی اور آرٹ کے موضوعات پر لکھنے کے ساتھ ساتھ کتب پر تبصرے کرنے کی شہرت رکھتی ہے۔خاتون صحافی کو سزا سنائے جانے پر صحافتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان صحافیوں کو توقع تھی کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سیاسی، ثقافتی اور صحافتی آزادیوں کی صورت حال بہتر ہو جائے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.