پشاور اور لورالائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 7 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
جمعرات 10 جولائی 2014 11:21
پشاور/ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) پشاور اورلورالائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ترجمان ایف سی کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا جبکہ گولیاں لگنے سے نائک سرفراز، نائک ریاست، سپاہی اکبر خان، سپاہی ضیا خان اور سپاہی راشد فرید موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہیں۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے بعد ملزمان قریبی پہاڑی علاقوں میں فرار ہوگئے تاہم اطلاع ملنے ایف سی کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں پولیس موبائل پرحملے میں 2 اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا ، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل مختیار اور ڈرائیورشاہ سعود شامل ہیں، اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مارے جانے والے دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے لی۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.