وزیراعلی خیبر پختون خوا کی عالمی برادری سے آئی ڈی پیز کی امداد کی اپیل
جمعرات 10 جولائی 2014 11:27
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے عالمی برادری سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امداد کی اپیل کر دی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختون خوا نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز کے آنے کے باعث صورت حال تشویشناک ہے، مقامی نتظیمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں۔
(جاری ہے)
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے کے لئے شہدا پیکج سے امداد کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں گزشتہ ماہ سے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.