شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 95 ہزار 423 متاثرین کی رجسٹریشن مکمل
ہفتہ 12 جولائی 2014 13:06
بنوں / پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 95 ہزار 423 متاثرین کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔پشاور میں مجموعی طور پر 29 ہزار پانچ سو 16 افراد کو رجسٹر کیا گیا۔ پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن چھٹے روز بھی جاری ہے ۔ حیات آباد پشاور میں گورنمنٹ کامرس کالج کے رجسٹریشن کیمپ میں اب تک پانچ ہزار سے زائد خاندان کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے ، سات جولائی سے قائم اس مرکز میں مجموعی طور پر 29 ہزار پانچ سو 16 افراد کو رجسٹر کیا جا چکا ہے ، رجسٹریشن کا عمل 14جولائی تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 95 ہزار 423 افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے ۔ ایف ڈی ایم اے نے اب تک 73 ہزار 871 خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی ہے جس میں سے 29 ہزار 857 خاندانوں میں اب تک 35 کروڑ 82 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
نقل مکانی کرنے والوں میں 2 لاکھ 32 ہزار 438 خواتین جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار 214 بچے شامل ہیں پاک فوج کے اہلکاروں نے بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 45 موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔
بنوں کے تین بڑے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 80 ہزار سے زائد متاثرین کی امداد کے لئے 3 مراکز قائم ہیں ۔ شورکوٹ کے امدادی مرکز میں 3 ہزار خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ آج سے متاثرین میں نان فوڈ آئٹم تقسیم کر رہی ہے جس میں کچن کا سامان ، واٹر کولر ، گدے اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.