رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کم ہونے سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا ،بینکوں کے اوقات دن 3 بجے تک کی جائیں،تاجروں کا سٹیٹ بنک سے مطالبہ
ہفتہ 12 جولائی 2014 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کم ہونے کے باعث شہریوں، خصوصاً تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مضان المبارک میں جہاں تمام دفاتر میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کی جاتی ہے، وہیں بینکوں میں کام کرنے کی ٹائمنگ میں بھی کمی کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بینک صبح ساڑھے8 بجے سے دن 2بجے تک کھل رہے ہیں، جب کہ جمعہ کے روز یہ ٹائمنگ صبح ساڑھے 8سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہے۔
بینکوں کے اوقات کار کم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار شروع ہی دن 11بجے ہوتا ہے اور کچھ گھنٹوں بعد ہی بینک بند کردیئے جاتے ہیں، تاجروں نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ رمضان میں بینکوں کی ٹائمنگ دن 3 بجے تک کی جائے۔ماہرین کا کہنا ہے اوقات کاربڑھانے سے شہریوں کے ساتھ بینک کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.