پیپلزپارٹی ذاتی لڑائی میں اے این پی کا نام لینے سے اجتناب کرے، سینیٹر زاہد خان
اتوار 13 جولائی 2014 12:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آپس کے ذاتی جھگڑے میں اے این پی کا نام لینے اجتناب کرے جبکہ فرحت اللہ بابر نے جو کہا وہ درست ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے مواخذے سے متعلق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات پر سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف کے مواخذے کی بات چیت ہورہی تھی اس وقت قمر الزمان کائرہ بہت جونیئر تھے جبکہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے معاملے میں اے این پی کو نہ گھسیٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری ہاؤس میں اتحادیوں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں قمرالزمان کو کبھی نہیں دیکھا گیا تاہم فرحت اللہ بابر سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہوتے تھے اور انہوں نے جو بیان دیا وہ درست ہے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے پر چار جماعتوں نے اتفاق کیا تھا جن میں آصف زرداری،نوازشریف،فضل الرحمان اور اسفند یار ولی شامل تھے جبکہ سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مواخذے کے ڈر سے استعفیٰ دیا تاہم پیپلزپارٹی نے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.