بے لگام اسرائیل نے غزہ کو کشت و خون میں نہلا دیا، شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز

پیر 14 جولائی 2014 11:25

بے لگام اسرائیل نے غزہ کو کشت و خون میں نہلا دیا، شہادتوں کی تعداد 175 ..

غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں بےہیمانہ کارروائیاں مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد زمینی کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا ہے جس میں شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز کر گئی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل ساتویں روز جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید بمباری کی اور توپ شکن ٹینکوں نے راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 1200 سے زائد ہو گئی ہے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے جس میں 20 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کی پٹی پر مسلسل فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے بعد بھی اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کا ذمہ دار حماس کو ٹھراتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور معصوم فلسطینیوں پر جارحانہ اسرائیلی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ترکی کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صہیونی کارروائیاں فوری طور پر بند نہ کی گئیں تو اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر روز دیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کے لئے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوج فوری طور پر بمباری بندکرے تاکہ امن قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :