محکمہ زکوة و عشر پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کو رمضان و عید گرانٹ کے سلسلے میں 20 کروڑ 42 لاکھ28 ہزار روپے کا اجراء کر دیا
پیر 14 جولائی 2014 18:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) محکمہ زکوة و عشر پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کو رمضان و عید گرانٹ کے سلسلے میں 20 کروڑ 42 لاکھ28 ہزار روپے کا اجراء کر دیا ہے اور یہ رقوم متعلقہ اضلاع کے چیئرمین زکوة کمیٹیوں کے پاس پہنچ چکی ہے جو ان کو ایک ہفتہ کے اندر مستحقین تک پہنچانے کے پابند ہوں گے ۔ جاری کردہ رقوم سے 2 لاکھ 4 ہزار 228 مستحقین مستفید ہوں گے۔
صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران یہ بات آج یہاں رمضان و عید گرانٹ کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری زکوة وعشر حبیب الرحمن گیلانی ، ایڈمنسٹریٹر زکوة محمد یوسف بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران کو سیکرٹری زکوة حبیب الرحمن گیلانی نے جاری کردہ رقوم بارے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویژن کو33,331,826روپے، گوجرانوالہ ڈویژن کو 31,710,149 روپے ، فیصل آباد ڈویژن کو 27,423,231 روپے ، راولپنڈی ڈویژن کو 18,473,761 روپے ، سرگودھا ڈویژن کو 15,755,867 روپے ، ساہیوال ڈویژن کو 14,876.776 روپے ، ملتان ڈویژن کو 23,433,815 روپے ،بہاولپور ڈویژن کو 21,181,392 روپے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو 18,041,183 روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.