رواں مالی سال کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 500ارب روپے مقرر‘اسٹیٹ بینک

منگل 15 جولائی 2014 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)رواں مالی سال کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال2014-15کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال2013-14کیلئے زرعی قرضوں کا نظر ثانی شدہ ہدف 380ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم اس دوران 9ارب روپے زائد 389ارب روپے کے قرضے کاشتکاروں میں تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں زرعی قرضوں کے حجم میں ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ20فیصد ہے جبکہ ملکی تقریباً نصف آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے جبکہ ملکی زر مبادلہ کے حصول میں بھی اس کا حصہ انتہائی اہم ہے۔ماہرین کہنا ہے کہ اس شعبے میں مالی وسائل کی فراہمی سے شعبے کی کارکردگی بڑھاکر ملکی معاشی ترقی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔