اسلامی یونیورسٹی ‘ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع،آخری تاریخ18 جولائی ہو گی

منگل 15 جولائی 2014 18:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں میں سمسٹر خزاں 2014 کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی ہے ،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ18 جولائی ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلباء و طالبات کی جامعہ میں داخلوں کے لیے گہری دلچسپی اور رمضان لمبارک میں طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ کے خزاں سمسٹر میں داخلوں کے لیے 129 تعلیمی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جو 18 ۔ جولائی 2014 تک جاری رہیں گے۔ ایسے تمام امیدواربھی داخلہ فارم جمع کروانے کے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے ایم ایس/ ایم فل کے لیے GAT ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔ کسی بھی پروگرام میں اہلیت یا اضافی معلومات کے لیے تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ www.iiu.edu.pk پر دستیاب ہیں جبکہ امتحانات کے نتائج کے منتظر طلباء و طالبات کو بھی داخلہ فارم جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے امیدوار کو بوقت داخلہ بیان حلفی اور 30 اکتوبر 2014 سے قبل اپنی پاس کردہ ڈگری کے کوائف جمع کرانا ہوں گے۔