AKG کرکٹ ‘سونی ایسو سی ایٹس نے میزبان کو 58 رنز سے چت کردیا
منگل 15 جولائی 2014 19:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے گروپ "C" میں اپنے گذشتہ دونوں میچوں میں شکست کے بعد سونی ایسو سی ایٹس نے مد مقابل میز بان آغا خان جیم خانہ کو 58 رنز سے شکست دے کر کا میا بی کا اکاؤنٹ کھول لیا۔ جبکہ میزبا ن ٹیم تینوں میچیز ہا ر کر ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی ۔ سونی ایسو سی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر وں عدیل خان اور احمد حسین کے درمیان 102 رنز کی شاندار شرکت قائم ہوئی۔
احمد حسین نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری 57 رنز بنائے۔ عدیل خان نے جا رحانہ بیٹنگ کر تے ہوئے 23 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 49 رنز بنائے اور صرف ایک رن کی کمی سے نصف سنچری سے محروم رہے۔(جاری ہے)
سونی ایسو سی ایٹس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 187 رنز کا قابل زکر اسکو ر بنا یا۔ آف اسپنر ایم وسیم نے 2 وکٹیں 18 رنز دے کر حاصل کیں۔
جواب میں آغا خان جیم خانہ کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنے کوٹہ کے پورے اورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ طارق مراد نے 31 رنز میں 5 چوکے لگائے۔ سلیمان ہدا نے 21 رنز اور جمال نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ آف اسپنر خرم کوثر نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ احمد حسین کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ امپائر نگ کے فرائض فرسٹ کلا س امپائر جنید غفور اور ایم محمد ریحان نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورر اطہر اقبال تھے ۔ آج 16 جولائی بروز بدھ17 رمضان المبارک کوگروپ"C" K الیکٹر ک کا مقابلہ شابو اسٹا ر کرکٹ کلب (کوئٹہ ) سے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.