پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

ہفتہ 11 مئی 2024 11:32

پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیے گئے۔آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردئیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور اسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔