صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا لاہور میں شادمان ،وحدت روڈ اور ندیم شہید روڈ کے رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2014 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور میں شادمان ، وحدت روڈ اور ندیم شہید روڈ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور صارفین سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں1250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ذریعے منافع خوروں او ر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

پنجاب بھر میں اب تک ذخیرہ اندوزوں وار منافع خوروں کو 2 کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار 297 روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے - اب تک 1570 ایف آئی آر درج اور 1620 منافع خور گرفتار کئے جا چکے ہیں -وزیر زراعت نے اشیائے خوردونوش کی اچھی کوالٹی اور صفائی کے بہتر انتظامات پر مارکیٹ کمیٹی کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کے ذریعہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی جاری ہے او رلاکھوں خاندان سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں ۔

رمضان بازاروں میں اشیائے ضرورت کے نرخوں میں عام مارکیٹ کی نسبت واضح فرق ہے اور عام صارف روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو روپے کی بچت کر سکتا ہے ۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں پھلوں ‘ سبزیوں او ر اشیائے ضرورت کے معیار کو سراہا او ر خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے رمضان بازاروں سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں فرداً فرداً گفتگو کی۔ صارفین کی اکثریت نے رمضان بازاروں میں ملنے والی سہولیات پر حکومتی کاوشوں کی تعریف کی اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :