کراچی اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ،سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر400.94پوائنٹس اضافے سے 30177.11پوائنٹس پر بندہوا
جمعرات 17 جولائی 2014 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اوراورکے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت82.85فیصد زائد جبکہ 63.32فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور پیٹرولیم سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30204پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
ماہرین اسٹاک کے مطابقبین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے 5 بینکوں کی ریٹنگ میں بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 400.94پوائنٹس اضافے سے 30177.11پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور349کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے 221کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،96کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑ43لاکھ91ہزار 420 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب72ارب43کروڑ32لاکھ13ہزار810روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ62لاکھ62ہزار110شیئرزرہیں جو بدھ کے مقابلے میں 9کروڑ34لاکھ61ہزار900شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 40.75روپے اضافے سے898.75روپے اور نیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت 35.12روپے اضافے سے778.43روپے بندہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے 8000.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 149.53روپے کمی سے 3870.51پربندہوئی ۔ جمعرات کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ 3لاکھ2ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 1.1روپے اضافے سے 21.21روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں ایک کروڑ82لاکھ60ہزار 500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 27پیسے اضافے سے7.77روپے پربندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس315.86 پوائنٹس اضافے سے 20970.26پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس743.12پوائنٹس اضافے سے 48960.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 240.32پوائنٹس اضافے سے 22129.29پوائنٹس پر بندہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.