پنجاب کے 36اضلاع کی ماڈل تحصیلوں میں 6667فنکشنل لٹریسی سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں‘ رانا محمد ارشد

ہفتہ 19 جولائی 2014 14:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ خواندگی کا پیغام صوبے کے ہر گھر کے ہر غریب تک پہنچانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت پنجاب کے 36اضلاع کی ماڈل تحصیلوں میں 6667فنکشنل لٹریسی سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں ، اس فروغ خواندگی کی دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ پنجاب لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کے ذریعے 2016تک صوبے کے دس لاکھ ان پڑھ بالغوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گاجبکہ صوبے کے انتہائی پسماندہ طبقات اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد اور خواتین کو ہنر سے آراستہ کرنے کے لئے محکمہ لٹریسی پنجاب اور ورلڈ بنک کے ادارے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت صوبے کی ستر فیصد کے قریب خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کے لئے مقامی ضرورتوں کے مطابق ہنر سیکھنے کے مواقع ان کے دہلیز پر فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ میں کام کرنے والی این جی اوز اور دیگر اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی جو تعلیم کے میدان میں لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد لاہور میں بننے والے نالج پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بھی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے جہاں کم وسیلہ خاندانوں کے ہونہار اور ذہین بچوں کے لئے تعلیم سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :