حما س کے جو ابی حملو ں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک، رفح کے قریب کارروائی میں 5 فوجی ما رے چھاپہ مار دستے کارروائی کرنے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے‘ القسام بریگیڈ، اشکول کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں ایک اعلی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے، اسرا ئیل کی تصدیق

اتوار 20 جولائی 2014 15:48

حما س کے جو ابی حملو ں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک، رفح کے قریب کارروائی ..

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار اعلی درجے کی فوجی کارروائیوں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک کارروائی میں 5 فوجی ہلاک کئے۔عسکری ونگ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تنظیم کی ایلیٹ فورس سے وابستہ مجاہدین نے صوفا کے الریان نامی علاقے میں زیر زمین سرنگین عبور کر کے دشمن کو پیچھے سے گھیرے میں لیا۔

اس کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں ایلیٹ فورس نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کوگولیاں مار کر انہیں ہلاک کیا۔ تنظیم کے چھاپہ مار دستے یہ کارروائی کرنے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔

(جاری ہے)

ایک دوسری پیش رفت میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہر بئر السبع پر گراڈ طرز کے 10 راکٹ فائر کئے۔یاد رہے گذشتہ شام اسرائیل نے تسلیم کیا تھا کہ اشکول کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں ایک اعلی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے 'معا' کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا رینک میجر اور اس کا نام اموٹز گربنبغ بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت ادار کے نام سے ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی سینسر بورڈ نے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر جاری کرنے کی منظوری دی۔ اشکول کے علاقے اور اس کی جانب آنے والے سڑکوں پر سخت سکیورٹی دیکھی گئی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی اشکول اور عسقلان میں متعدد سڑکیں بلاک کر رکھی تھیں کیونکہ ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ در انداز مزاحمت کار علاقے میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت عام شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی گروپ نے جنوبی اسرائیلی شہر اشکول پر حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ القسام بریگیڈ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :