اسرائیل کے بعض لوگوں کی ذہنیت ہٹلر سے ملتی ہے ،طیب اردگان
اتوار 20 جولائی 2014 21:15
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل کے خلاف نیا ڈراؤنا حملہ کیا ہے اور یہودی مملکت کے بعض لوگوں کی ذہنیت کا موازانہ اڈولف ہٹلر سے کیا ہے ۔اردگان ، جو کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بولنے والے عالمی مسلمان رہنما کے طور پر تاثر دیتے ہیں ، نے ترکی میں 10اگست کو ہونیوالے صدارتی انتخابات سے قبل غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل کے خلاف اپنے بیانات میں شدت پیدا کردی ہے ۔
اردگان نے بحراسود کے شہر اردو میں ایک انتخابی ریلی میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر نہیں ہے ، کوئی وقار نہیں ہے ، کوئی توقیر نہیں ہے ، وہ ہٹلر دل رات ملامت کرتے ہیں لیکن انہوں نے بربریت میں ہٹلر کو بھی مات کردیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم پہلے ہی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی خاتون سیاستدان ہیلت شاکید پر پہلے ہی ہٹلر جیسی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔
انہوں نے یہ الزام سوشل میڈیا پر اس خاتون اسرائیلی رہنما کے یہ متنازعہ بیان دینے کے بعد عائد کیا کہ فلسطینی ہلاک کئے جانے کے مستحق ہیں ۔اردگان نے غزہ میں اسرائیلی گروپ حماس کے حامی انتہا پسندوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے ، جس میں 300سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں ،اسرائیل کے خلاف شدت سے بولنا شروع کیا ہے ۔انہوں نے یہودی مملکت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلہ ہوا ہے ، انہوں نے غزہ جانیوالے ایک امدادی جہاز پر اسرائیل کے 2010ء کے حملے میں ، جس میں 10ترک ہلاک ہو گئے ، اسرائیل کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کسی بہتری کو خارج ازامکان قرار دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.