حج کوٹہ کیس، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار ، حج پالیسی2014 بحال
پیر 21 جولائی 2014 15:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے حج کوٹہ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حج پالیسی 2014 بحال کردی۔ چیف جسٹس ناصر الملک اورجسٹس دوست محمد کھوسہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کیا گیا ہے، 15 ہزار کا کوٹہ ان حج آپریٹرز کو دیا گیا جو گزشتہ برس اسکیم میں موجود تھے لہذا ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قراردے دیا جائے۔
دوران سماعت حج ٹور آپریٹرز کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حکومت کی حج پالیسی بدنیتی پر مبنی ہے، جس پر چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں بدنیتی کی بات نہ کریں۔(جاری ہے)
یہ حج پالیسی کا معاملہ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کا جائزہ لینا ہے۔
چیف جسٹس ناصرالملک نے استفسار کیا کہ کیا کوٹہ صرف ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کو ہی الاٹ ہوا، ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور اس کا تعین کون کرتا ہے۔
جس پر ٹور آپریٹرز کے وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جسے حج کوٹہ ملتا ہے وہ از خود ایسوسی ایشن کا رکن بن جاتا ہے۔ فریقین کے موقف سنے کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ حج پالیسی پر اعتراض پہلے اٹھانے چاہئے تھے، حج کی تیاریاں مکمل ہیں اب کوئی حکم نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نجی ٹور آپریٹرز کو 15 ہزار حاجیوں کا اضافی کوٹہ دینے کا اقدام غلط قرار دیا تھا۔ جسے حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.