اہلسنت والجماعت ضلع گھوٹکی کے صدر قاری شعبان مہر کو لاپتہ کر دیا گیا ہے،مولانا عبداللہ سندھی
پیر 21 جولائی 2014 17:20
ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء)اہلسنت والجماعت سندھ کے نائب صدر مولانا عبداللہ سندھی نے جامع مسجد امیر معاویہ ٹنڈوالہیار میں اور مولانا عبدالجبار حیدری نے جامع مسجد علی المرتضیٰ ٹنڈوالہیار ختم القرآن الکریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم میں تمام آسمانی کتابوں کا علم جمع کردیا گیا ہے 104 کے قریب صحیفے اور کتابیں نازل ہوئیں سب کا علم قرآن میں جمع ہے قرآن کریم سراپا ہدایت ہے قرآن کریم میں تبدیلی کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ رب العزت نے خود لی ہے قرآن کریم میں کسی ایک نقطے پر بھی شک و شبے کی کوئی گنجائش نہیں قرآن کریم کو ماننے والے متحد ہو جائیں اسلامی نظام کا نفاذ زیادہ دور نہیں قرآن کریم اتحاد کا داعی ہے اسرائیلی فوج نے غزہ کے مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں جبکہ اقوامی متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کے لیے سفارتی سطح پر آواز بلند کرے او آئی سی کا اجلاس بلا کر امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے برطانیہ میں تو احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں لیکن پاکستان کی سیاسی جماعتیں کھل کر اسرائیل کی مذمت کرنے سے گریز کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے تحفظ پاکستان آرڈیننس کا غلط استعمال ہورہا ہے اہلسنت والجماعت ضلع گھوٹکی کے صدر قاری شعبان مہر کو لاپتہ کر دیا گیا ہے ضلعی سطح کے ذمہ داروں کو لاپتہ کرنے سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھے گا اگر ہمارا کوئی بھی کارکن کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے لاپتہ کرنے سے مسائل میں پیچیدگی بڑھے گی ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے پر امن اور آئینی جدوجہد کر رہے ہیں دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کی جائیں قاری شعبان مہر کو فوری بازیاب کرایا جائے آئی ڈی پیز کی آمد کے خلاف احتجاج غیر مناسب ہے کوئی بھی پاکستانی ملک کے کسی بھی حصے میں جاسکتا ہے اس قسم کے احتجاج سے قومی اتحاد کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اس موقع پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.