غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے

پیر 21 جولائی 2014 18:20

غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) غزہ میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے جس کا امریکا نے اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر بربریت کے دوران 100 نہتے فلسطین شہید جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 13 فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم ہلاک فوجیوں میں سے 2 کا تعلق امریکا سے تھا۔

امریکی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے انتہائی مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 2 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن کے نام میکس سٹینبرگ اور سین کارمیلی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار لاس انجیلس ٹائمز نے امریکی فوجیوں کی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 فوجیوں میں سے 2 امریکی ہیں جو اسرائیلی ڈیفنس فورس کی گولانی بریگیڈ کے لئے کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ اخبار نے یہ بھی بتا دیا کہ امریکی فوجی کارمیلی ٹیکساس جبکہ 24 سالہ اسٹین برگ جنوبی کیلفورنیا کا رہائشی ہے اور دونوں فوجی ماہر نشانہ باز تھے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دبے لفظوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر پر زور دیا جارہا ہے تاہم امریکی فوجیوں کی غزہ میں موجودگی نے غزہ میں ہونے والی خونی جارحیت میں امریکی کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :