سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ‘پاکستان کرکٹ پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے ‘ شکیل شیخ
منگل 22 جولائی 2014 12:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے رکن اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور اس کے پاکستان کرکٹ پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک انٹرویومیں شکیل شیخ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے گند صاف ہوگا اور تنازعات کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ریجن کے عہدیداروں نے ذاتی مفادات کی خاطر معاملات کو طول دیا تاہم اس فیصلے سے کھیل اور کھلاڑی کو فائدہ ہوگا۔
شکیل شیخ نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ ملک کے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک مسائل درست سمت میں چلیں گے۔کرکٹ میں جمہوریت پروان چڑھے گی۔چور راستے سے بورڈ میں آنے والوں اور بعض مفاد پرستوں کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔پاکستان کرکٹ کے لئے نجم سیٹھی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.